قبائلی اضلاع
باڑہ، تباہ شدہ مکانات کے سروے کے حوالے سے قبیلہ سپاہ کا جرگہ
ضلع خیبر، باڑہ میں قبیلہ سپاہ کے علاقے گنداؤ میں تباہ شدہ مکانات کے سروے کے حوالے سے ایک جرگہ منعقد ہوا۔
جرگہ کے شرکاء نے کہا کہ قبیلہ سپاہ کے پسماندہ علاقے گنداؤ، ڈورہ اور اصغرتالاب کے تباہ شدہ مکانات کے سروے 5 سال گزرنے کے باوجود بھی نہیں ہو سکے۔
جرگہ کے مشران نے حکومت اور متعلقہ CLPC کے حکام سے مطالبہ کیا کہ ایک ہفتہ کے اندر سروے شروع کیا جائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
جرگے میں متفقہ طور پر ایک نمائندہ وفد تشکیل دیا گیا جس میں جلندر خان، سید غلام، محمد فہیم، زیارت باز اور گنداو فلاحی تڑون کے صدر جانب خان شامل کئے گئے جو اس مسئلے کے حل کیلئے کام کریں گے۔