قبائلی اضلاع

پہلی بینک ڈکیتی، باڑہ کے تاجروں نے احتجاج کی دھمکی دیدی

”باڑہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی، ہمارے بینک، گاڑیاں، کاروبار اور مارکیٹں محفوظ نہیں جبکہ ڈی پی او خیبر صرف پیسے کمانے میں مصرف ہے، ہم حکومت سے ڈی پی او خیبر کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہیں بصورت دیگر باڑہ تاجران سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار باڑہ تاجر یونین کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔ اجلاس میں باڑہ تاجران کابینہ کے عہدیداران عبدالروف، مشرف خان، حاجی بہادر، سیدایاز وزیر، حاجی گل مین شاہ سمیت تمام مارکیٹوں کے تاجروں نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے باڑہ میں کل پیش آنے والے بینک ڈکیٹی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر باڑہ بازار اور منسلکہ علاقوں میں وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں، ایسے حالات میں کاروبار کرنا مشکل ہو گیا اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو چکی ہیں۔

انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ باڑہ بازار میں بینک ڈکیتی میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز باڑہ کی تاریخ میں پہلی بار بینک ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکو دن دہاڑے نجی بینک سے پینسٹھ لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button