محسود قوم کا ایک بار پھر دھرنا شروع کرنے کا اعلان
محسود قوم نے گزشتہ ایک سال سے سروے مسائل کو حل کرنے میں سول انتظامیہ کی طرف سست روی و ہٹ دھرمی کے بعد 27 جنوری 2021 سے دوبارہ دھرنا شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ قوم کا کہنا ہے کہ آپریشن راہ نجات کو 12؍10گزرچکے ہیں لیکن ویران وزیر ستان و محسود علاقوں کو دوبارہ آباد کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیاجارہا ہے۔
قوم نے متفقہ طور پر گزشتہ سال 27 جنوری کو ٹانک ایف سی گراونڈ میں دھرنا شروع کیا تھا جس کے بنیادی 3 مطالبات پورے ہوتے نظر نہیں آرہے ‘ہمارا پہلا مطالبہ تھا کہ فیز ون اور فیز ون کے وہ علاقے جن میں سروے مختلف ایس او پیز کے ساتھ کیا گیا اس میں پورے گاوں رہ گئے تھے جبکہ دوسرے ایس او پیز مختلف تھے اس لئے رہ جانے والے علاقوں کا سروے نقصانات کا مشاہدہ کرکے دوبارہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: یو ماسید دھرنا کے شرکاء آخر چاہتے کیا ہیں؟
دوسرا مطالبہ سروے ٹانک کچہری میں سالوں سے پڑی فارمزکے حوالے سے تھا کہ فارمز کو فی الفور سیٹرنگ کمیٹیوں کے اجلاس میں بھجوایا جائے جبکہ تیسرا مطالبہ یہ تھا کہ جو علاقے یا گاوں رہ گئے ہیں و ہاں سروے فوری شروع کیا جائے۔
قوم کا کہنا ہے کہ مطالبات کے حوالے سے انتظامیہ سول و عسکری اور صوبائی و قومی صوبائی وزراء سے مذاکرات ہوتے رہے لیکن عملی کام ہوتا نظر نہیں آرہا ‘اس لئے یو ماسید چالیس رکنی کمیٹی نے دوبارہ دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے 27 جنوری کو قوم کو ایک بار پھر اپنے حقوق کے لئے اکٹھا ہونے کی اپیل کی ہے۔