موبائل ہسپتال مرج ایریا نے گزشتہ چھ ماہ میں کہاں کہاں اور کتنے مریضوں کا علاج کیا؟
موبائل ہسپتال مرج ایریا نے گزشتہ چھ مہینوں میں ضم اضلاع کی مختلف تحصیلوں اور علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگا کر ہزاروں مریضوں کا علاج معالجہ کیا اور ان کو ادویات بھی دیں۔
موبائل ہسپتال کے انچارج جنرل سرجن ڈاکٹر وصال کے مطابق ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں کل 22 کیمپس لگائے گئے اور 23716 مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں 4849 مرد، 8788 خواتین، 9540 بچے اور 533 دانتوں کے مریض شامل ہیں۔
ٹی این این کے ساتھ گفتگو میں ڈاکٹر وصال نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ اورکزئی کے مختلف علاقوں میں 38 کیپمس میں 5036 میل مریضوں، 5539 فی میل، 8519 چلڈرن، 651 ڈینٹل اور 2198 گائنی مریضوں کا علاج کیا گیا، ضلع مہمند میں 13 کیپمس ارینج کئے گئے جن میں ٹوٹل 14970 مریضوں میں 4118 میل، 4785 فی میل، 5646 چلڈرن 421 ڈینٹل مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ساوتھ وزیرستان میں ٹوٹل 19 کیمپس لگائے گئے جن میں ٹوٹل 6830 مریضوں میں 2246 میل، 2005 فی میل، 2579 چلڈرن مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔
انچارج کے مطابق ضلع کرم میں ٹوٹل 12 کیمپس میں ٹوٹل 8744 مریضوں میں 3216 میل، 2197 فی میل، 3024 چلڈرن اور 307 گائنی مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ نارتھ وزیرستان میں ٹوٹل 5 کیمپوں میں کل 10255 مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں 3422 میل، 2135 فی میل، 4155 چلڈرن، 225 ڈینٹل اور 318 آئی مریض شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع باجوڑ میں بھی 5کیمپ لگائے گئے جن میں ٹوٹل 6188 مریضوں کا علاج کیا گیا، ان میں 1532 میل، 1931 فی میل، 2725 چلڈرن مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور ان کو ادویات بھی دی گئی ہیں۔
جنرل سرجن ڈاکٹر وصال نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ دور دراز علاقوں میں کیمپس ارینج کریں تاکہ ان غریب مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے جو ہسپتال نہیں آ سکتے اور اس کے ساتھ ساتھ موبائل ہسپتال میں مزید بہتری لائی جا سکے تاکہ ہر غریب اس سے مستفید ہو سکے۔