قبائلی اضلاع

ضلع خیبر میں محکمہ ماحولیات ان ایکشن – 3 کارخانے سیل، متعدد کو نوٹسز جاری

قبائلی ضلع خیبر کے انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر قائم ہونے والے 3 کارخانے سیل کردئے جبکہ ماحول کو نقصان پہنچانے پر متعدد کو نوٹس جاری کردی گئے۔

ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کردہ معلومات کے مطابق آج بروز بدھ ضلع خیبر کے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے باڑہ تحصیل میں متعدد کارخانوں کے دورے کئے جبکہ دیگر ناقص فلٹریشن کا استعمال کرنے والوں متعدد کارخانوں کو نوٹس جاری کیا۔

دوروں کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحصیلدار باڑہ غنچہ گل نے کہا کہ علاقے میں غیرقانونی فیکٹریوں کی اجازت نہیں دینگے کیونکہ عوام کے صحت کےلئے بہت نقصاندہ ہے۔ ان کی وجہ سے عوام میں موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد کارخانوں کو نوٹس جاری کیے ہیں کہ جلد از جلد درست فلٹریشن پلانٹس لگا دے ورنہ کسی کو غیرقانونی کارخانوں کی اجازت نہیں دینگے اور ان کے خلاف کاروائی ہو گی۔

خیال رہے کہ ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ کے علاوہ جمرود میں بھی مختلف مصنوعات کے کارخانے قائم ہیں لیکن ان کے خلاف اکثر اوقات مقامی لوگوں کی شکایات سامنے آتی ہیں کہ محکمہ ماحولیات کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کرتیں جبکہ ان کی پھیلی صوتی اور آبی آلودگی کی وجہ سے علاقہ میں بیماریاں پھیل رہی ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button