قبائلی اضلاع

”پی ڈی ایم اے تیراہ متاثرین کی واپسی میں روڑے اٹکانے سے باز رہے”

جمرود سیاسی اتحاد کے نومنتخب صدر داؤد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے تیراہ متاثرین کی واپسی میں روڑے اٹکانے سے باز رہے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کریں گے۔

زرغون شاہ آفریدی، سید کبیر آفریدی و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے داؤد خان آفریدی نے کہا کہ وادی تیراہ متاثرین کی واپسی کے حوالے سے انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ 50 گھرانوں کا سروے کیا جائے گا اور واپسی پر مراعات بھی دی جائیں گی لیکن پی ڈی ایم اے حکام متاثرین تیراہ کی واپسی میں روڑے اٹکا رہے ہیں، ان کا موقف ہے کہ ہمارے پاس جو لوگ رجسٹرڈ ہیں ان کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اور صرف ان کو ہی مراعات دی جائیں گی۔

رہنماؤں نے کہا کہ انتظامیہ مرحلہ وار جن 50 گھروں کا سروے کرے انہیں پی ڈی ایم اے اپنے پاس رجسٹرڈ کر لیا کرے اور ان کی واپسی کا بندوبست کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مراعات بھی دی جائیں جبکہ متاثرین کی واپسی میں روڑے اٹکانے سے گریز کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button