قبائلی اضلاع

لنڈی کوتل سٹی پولیس ٹریفک کے سامنے بے بس، بازار کار پارک میں تبدیل

خیبر محراب شاہ آفریدی

لنڈی کوتل بازار کی سٹی پولیس کے اہلکار بنیادی آلات سے محروم ہیں جبکہ لنڈی کوتل بازار، بازار نہیں بلکہ ایک کار پارک کا منظر پیش کرتا ہے۔

لنڈی کوتل بازار میں ڈیوٹی کرنے والے سٹی پولیس اہلکاروں کو تاحال موٹر سائیکل، کار لفٹر و دیگر بنیادی اشیاء نہ مل سکیں جس کے باعث اہلکاروں کو ٹریفک کنٹرول کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ لنڈی کوتل بازار پارکنگ ایریا میں تبدیل ہوتا نظر آنے لگا ہے۔

اس حوالے سے جب ایک ٹریفک اہلکار سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ موٹر سائیکل اور کار لفٹر نہ ہونے کی وجہ سے لنڈی کوتل بازار میں ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں کیونکہ زیادہ رش کی وجہ سے وہ پیدل گشت کرتے ہیں جبکہ واپسی پر دوبارہ سڑکیں بند رہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مجموعی طور پر 24 اہلکار ہیں جو دو شفٹوں میں کام کرتے ہیں جبکہ ان کے پاس ایک موٹر سائیکل بھی نہیں ہے اور نہ ہی کار لفٹر ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کنٹرول نہیں ہوتی۔

لنڈی کوتل سٹی پولیس کے اہلکار کے مطابق اگر ان کیلئے دو موٹر سائیکل اور ایک کارلفٹر آ جائے تو ٹریفک کنٹرول کرنے میں دشواری نہیں ہو گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button