قبائلی اضلاع
لنڈی کوتل پولیس سٹیشن کی دو لیڈیز اہلکار 4 ماہ سے غیرحاضر
ضلع خیبر کے لنڈیکوتل پولیس سٹیشن میں تعینات 2 لیڈیز پولیس اہلکار گذشتہ 4 مہینوں سے غیرحاضر ہیں جس کی وجہ سے تحصیل کمپاؤنڈ میں آنے والی خواتین کی چیکنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل پولیس سٹیشن میں چیکنگ کے لئے تعینات 2 لیڈیز اہلکار رفعت اور مہک گزشتہ 4 مہینوں سے ڈیوٹی سے غیر خاضر ہیں، لنڈی کوتل تحصیل اور نادرا کے لئے آنے والی خواتین کی چیکنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
لنڈی کوتل پولیس سٹیشن ذرائع کے مطابق دونوں لیڈیز پولیس سرچر کی غیرحاضری سے متعلق رپورٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر کے دفتر کو بھیج دی گئی ہے۔
علاقے کے عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال سے دونوں لیڈیز پولیس کی غیرحاضری کا نوٹس لینے اور دونوں پولیس لیڈیز سرچر کو ڈیوٹی پر دوبارہ حاضر کرنے کے لئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔