قبائلی اضلاع

مہمند کے خاصہ داروں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

ضلع مہمند کے خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف صوبائی اسمبلی سے پشاور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں کثیر تعداد میں متاثرہ خاصہ دار اہلکاروں نے شرکت کی جبکہ حکومت اور مہمند انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

احتجاجی ریلی کی قیادت صافی قوم آرگنائزیشن کے بانی شرف الدین، سینئر رہنما ملک اسرائیل صافی اور دیگر نے کی۔

مظاہرے سے شرکاء نے خطاب میں کہا کہ لیویز فورسز کی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی اور قربانیاں دی ہیں جبکہ ہمیں یہ صلہ ملا کہ پچھلے بارہ سال سے تنخواہوں کی ادا نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے غریب اہلکاروں کے گھروں میں فاقوں نے ڈھیرے جما رکھے ہیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی صورت حال کو مد نظر رکھ کر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا وعدے کی تکمیل ممکن بنائیں اور غریب اہلکاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل حل کئے جائیں جبکہ خاصہ داروں کی تنخواہیں لوٹنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ضلع مہمند کے خاصہ دار فورس کئی دنوں سے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button