قبائلی اضلاع

 شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک جوان شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ رات گئے سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے شمال مغربی علاقے سپن وام میں دریائے کیٹو ک کے نزدیک دہشت گردوں کی ایک کمین گاہ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

بیان کے مطابق جونہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کیا دہشت گردوں نے علاقے سے فرار ہونے کے لئے فائرنگ کر دی تاہم سکیورٹی فورسز کی جانب سے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 27 سالہ سپاہی صدام سکنہ کرک خیبر پختونخوا جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button