قبائلی اضلاعکورونا وائرس

لنڈی کوتل میں طلباء اور استاد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سکول بند

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل میں بیت المال سکول کے دو طلباء اور ایک استاد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی یے جس کے بعد انتظامیہ نے سکول کو سیل کردیا ۔

کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے سکول میں جراثیم کش سپرے بھی کرایا۔

اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے رابطے پر بتایا کہ لنڈی کوتل کے علاقے شیخمل خیل کے بیت المال پرائمری سکول میں 2 طلباء اور سکول ٹیچر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مزکورہ سکول کو ایک ہفتے کے لئے بند کر دیاگیا ہیں

مقامی انتظامیہ کے مطابق بیت والمال سکول کے ٹیچر راحید گل آفریدی سلطان خیل سمیت دو طلباء عبداللہ عالم خانی اور صدیق جو نیزد چاروازگئی کا رہائشی ہے کورونا سے متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ لنڈی کوتل تحصیل کے تمام سکولوں اور کالجز میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر جراثیم کش سپرے کرا دیئے گئے ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کو تالہ لگاکر تا حکم ثانی بند رکھنے کی تلقین کردی۔

قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا اور ملک کے دیگر علاقوں میں کورونا وبا کے دوسرے لہر نے مزید زور پکڑ لیا ہے۔ صوبے میں اب تک درجنوں سکولوں کو کیسز سامنے آنے پر بند کردیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک ایک بار پھر تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button