قبائلی اضلاع

گلگت، لینڈسلائیڈنگ اور دل کا دورہ پڑنے سے 2 اہلکار جاں بحق

گلگت بلتستان انتخابات کے دوران ڈیوٹی دیتے ہوئے ایف سی اور پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا ایف سی اہلکار لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق ہوا جن کی میت کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باڑہ سے تعلق رکھنے والا فرنٹئیر کانسٹبلری (FC) کا جوان خائستہ رحمان آفریدی گلگت بلتستان میں دوران ڈیوٹی برفانی تودے کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق باڑہ شلوبر کا رہائشی خائستہ رحمان والد عبداللہ خان گلگت بلتستان میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران برفانی تودہ کی زد میں آنے سے جاں بحق ہوا جن کی لاش اپنے آبائی گاوں روانہ کر دی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button