قبائلی اضلاع

‘پاک افغان بارڈر پر ایک ماہ سے سامان سے بھری گاڑیاں کھڑی ہیں’

ضلع کرم کی تاجر برادری نے کہا ہے کہ افغان بارڈر پر ایک ماہ سے سامان سے بھری گاڑیاں کھڑی ہیں جس سے ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو مالی نقصان اور ذہنی پریشانی کا سامنا ہے۔

پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ یونین کے رہنما ملک زرتاج حسین نے کہا کہ ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر سامان سے بھری گاڑیاں کئی روز سے کھڑی ہیں اور بار بار قوانین میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں جس سے ٹرانسپورٹرز اور ٹریڈرز کو شدید مالی اور ذہنی پریشانی کا سامنا ہے اور ضلع کرم کے راستے ٹریڈ میں روز بروز کمی آتی جا رہی ہے۔

زرتاج حسین کا کہنا تھا کہ بارڈر پر ایک مہینے سے انتظار کی وجہ سے ڈرائیوروں کے پاس جیب خرچ ختم ہو گیا ہے۔

تاجر رہنما نے کور کمانڈر، آئی جی ایف سی، وزیر اعلیٰ، کمانڈر 73 بریگیڈ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ضلع کرم میں افغان سرحد پر تاجروں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائے جبکہ خرلاچی بارڈر کو بھی حکومتی اعلان کے مطابق فعال بنایا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button