قبائلی اضلاع

مہمند، بارات میں شامل موٹرسائیکل کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق 3 زخمی

مہمند کی تحصیل حلیمزئی کے قریب بارات میں شامل موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان جاں بحق جبکہ دیگر 3 زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار عبداللہ ولد زرخان سکنہ دویزئی بارات میں کافی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہا تھا اور ڈرائیونگ کے دوران مخالف سمت پر جا رہا تھا جس کے سبب مخالف سمت پر فیلڈ گاڑی کی زد میں آ گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں عبداللہ ولد زرخان اور لقمان ولد اختر گل جبکہ زخمیوں میں سید رحمان ولد بلال، یونس ولد حبیب الرحمن، حسین شاہ ولد جندول ساتھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے یہ چوتھا حادثہ ہے کہ اطلاع کے باوجود ریسکیو 1122کے اہلکار موقع پر نہیں پہنچتے جس کی وجہ سے تحصیل صافی کے عوام نے ریسکیو سنٹر تحصیل تک بڑھانے کا مطالبہ کیا کیونکہ ریسکیو 1122 عملہ وقت پر نہیں پہنچتا جس کے سبب عوام کافی پریشان ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button