قبائلی اضلاع

باجوڑ: آٹا نہ ملنے کے خلاف عوام کا احتجاج

باجوڑ میں فلور مل کے سامنے عوام نے آٹا نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کچھ وقت کے لیے سڑک کو بند کیا تھا تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی پر سڑک دوبارہ کھول دیا گیا۔

آج علی الصبح علاقہ خار کے مکینوں نے باجوڑ فلور ملز کے سامنے مین روڈ کو اس بابت احتجاجی طور پر بند کیا تھا کہ انہیں مل سے براہ راست آٹا دیا جائے۔ رپوٹ موصول ہونے پر ڈی سی باجوڑ نے تحصیلدار خار بخت جہان کو لوگوں کو پر امن طریقے سے منتشر کرنے اور روڈ ٹریفک کیلئے کھولنے کا ٹاسک سونپ دیا.

مظاہرین اس شرط کے تحت منتشر ہوئے کہ آئندہ کیلئے صرف مجاز ڈیلرز کو آٹا دیا جائے اور منظور نظر لوگوں کو رینڈم آٹا سپلائی بالکل بند کیاجائے بصورت دیگر احتجاج کیا جائیگا۔ مظاہرین کو انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی گئی جس کے بعد وہ پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button