قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان، دو مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق 6 زخمی

شمالی وزیرستان میں فائرنگ اور ڈوبنے کے واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق رزمک بازار میں دو مخالف گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک گروپ رزمک بازار میں ایک مہمان کے ساتھ چکر لگا رہا تھا، دوسرے گروپ نے گاڑی میں آ کر مخالف گروپ پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں لکی مروت سے آیا ہوا مہمان مسمی راحت شاہ ولد محمد شاہ جاں بحق اور 4 راہگیروں سمیت 2 مخالف گروپ کے افراد زخمی ہو گئے۔

رزمک پولیس کے مطابق وجہ عداوت ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ منتقل کر دیا گیا جبکہ 2 افراد کو شک کی بناء پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب تحصیل میر علی کے گاؤں حوشحالی میں 50 فٹ کنویں میں، جس میں تقریباً 15 سے 20 فٹ پانی تھا، دو آدمی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکو 1122 میرانشاہ کو اطلاع ملتے ہی ڈزاسٹر وہیکل بمعہ میڈیکل ایمبولنس موقع پر پہنچ گیا اور تمام تر حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے روح اللہ ولد گل صاحب حان اور شریف اللہ ولد تجارت حان کی میتوں کا نکال لیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button