قبائلی اضلاع
شمالی وزیرستان، 112 متاثرین میں چیک تقسیم
ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان نے قدرتی آفات میں تباہ شدہ گھروں، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو معاوضوں کی ادائیگی کر دی۔
اس سلسلے میں آج میرانشاہ جرگہ ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر شاید علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عدنان ابرار نے متاثرین میں چیک تقسیم کئے، مجموعی طور پر 112 کیسز میں متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کی گئی، مذکورہ پراسیس کافی وقت سے التواء میں کا شکار تھا۔
متاثرین نے معاوضے کی ادائیگی پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے کہا کہ معاوضوں کی ادائیگی کے بقایا کیسز مکمل ہونے کے بعد متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا جبکہ CLCP کا سروے بھی دوبارہ شروع کیا گیا ہے تاکہ متاثرین کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔