قبائلی اضلاع

خیبر، بچہ کنویں میں گرنے سے، 15 سالہ نوجوان ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق

ضلع خیبر میں دو مختلف واقعات میں ایک کم سن بچہ اور ایک 15 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ملاگوری کے علاقے خوڑ غاڑہ میں معروف شخصیت حاجی عطاء محمد کے 2 پوتے باقر خان اور عباس ولد عمر شریف اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران وہ گھر میں موجود پانی کے کنویں میں گر گئے۔

وقوعہ کے فوری بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو کنویں سے نکالے تاہم باقر خان نامی بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ دوسرے بچے کو زندہ نکال دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی جنازہ رات 8 بجے خوڑ غاڑہ میں ادا کی گئی۔

دوسری جانب باڑہ پل زڑہ میانہ کے الف گل فٹ بالر کا 15 سالہ بیٹا حماد الف ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ رات 8 بجے زڑہ میانہ میں ادا کی گئی، مرحوم واپڈا پبلک سکول ورسک کالونی میں جماعت نہم کا طالب علم تھا۔

ادھر نوشہرہ میں گھر میں داخل ہونے والے شخص کو فائرنگ کر کے غیرت کے نام پر موت کے گھات اتار دیا گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق گذشتہ روز اکاخیل باڑہ کے رہائشی قبائلی نوجوان واجد اللہ آفریدی نے رات کمرے میں داخل ہونے والے نقاب پوش شخص پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی ہے جو طام پور کا رہائشی تھا۔

مقتول کی نعش میاں راشد مموریل ہسپتال پبی منتقل کر دی، پولیس نے گھر کے مالک واجد اللہ آفریدی کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا اور نائن ایم ایم پستول بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہے۔

پولیس کے مطابق پرویز نظام پور میں بھی بہت سی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی وجہ سے بدنام ہو چکا تھا جس کے بعد اس نے نظام پور سے اضاخیل میں نقل مکانی کی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ میاں راشدمموریل ہسپتال پبی میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کر دی گئی جنہوں نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد تھانہ اضاخیل پولیس کے سب انسپکٹر عبدالجبار خان کی مدعیت میں ملزم واجد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button