قبائلی اضلاع

طورخم احتجاج، 2 کروڑ 31 لاکھ 52 ہزار 5 سو روپے کے چیک خوگا خیل مشران کے حوالے

حکومت نے طورخم میں برسراحتجاج قوم خوگا خیل کے مطالبات منظور کرتے ہوئے زمین کی سالانہ رقم جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے ایف بی آر کی طرف سے طورخم زمین کے سالانہ 2 کروڑ 31 لاکھ 52 ہزار پانچ سو روپے کے چیک خوگہ خیل کے مشران کو حوالے کر دیئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے کہا کہ لنڈی کوتل خوگہ خیل قوم کو طورخم بارڈر ٹرمینل زمین کے ایف بی آر کی طرف سے سالانہ دو کروڑ اکتیس لاکھ باون ہزار پانچ سو روپے کے چیک خوگہ خیل کے مشران کو حوالے کر دیئے گئے ہیں جبکہ طورخم بارڈر ٹرمینل زمین کی حد براری بھی کر دی گئی ہے، ”تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔”

اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے کہا کہ طورخم بارڈر پر خوگہ خیل کے نوجوانوں کا دھرنا ختم کرنے کے لئے مشران سے بات چیت کی گئی اور ان کے تمام جائز مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ حکام سے بات چیت کریں گے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آ جائے۔

سالانہ چیک کی حوالگی کے موقع پر خوگہ خیل کے قبیلے کے مشران ملک ماثل شینواری، ملک طاہر، ملک رسول جان، حاجی خان زادگل شینواری، اطلس شینواری، ملک نصیر شینواری، حاجی نائب شاہ، حاجی کرم، ملک تقدیر، تاجر یونین کے صدر حاجی جعفر شینواری اور دیگر مشران بھی موجود تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button