قبائلی اضلاع

‘طورخم بارڈر پرٹرانسپوٹروں کیساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں’

آل طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اللہ شینواری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپوٹروں کیساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں ‘جگہ جگہ پر گاڑیوں روکنا بے انصافی و ظلم ‘ہے.

انہوں نے کہا کہ پولیس چیک پوسٹوں پر ٹرانسپوٹروں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائینگے ‘صدر عظیم اللہ نے کہا کہ افغانستان سے صرف خالی کنٹینر کو زیادہ تعداد میں پاکستان آنے کی اجازت دی جارہی ہے لہٰذا فروٹ سبزی اور کوئلے کی گاڑیوں کو زیا دہ تعدا دمیں آنے کی اجازت دی جائے.

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ گاڑیوں کی غیر ضروری چیکنگ کی وجہ سے بہت مشکلات درپیش ہیں سکینر کے باوجود جرمانے ظلم اور زیادتی ہے اس کے علاوہ پرچون گاڑیوں کو بھی چیکنگ کے بہانے تنگ کیا جا رہا ہے.

حاجی عظیم اللہ شینواری نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سے ملکی معیشت چلتی ہے لیکن پاکستا ن اور افغانستان میں ٹرانسپوٹروں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے انکی مثال دنیا میں نہیں ملتی کسٹم والے قانون کے دائرے میں کام کریں جبکہ دوسرے ادارے بھی ٹرانسپوٹروں کے ساتھ رویے بہتر بنائیں جبکہ چیک پوسٹوں پر سینئر اور ذمہ دار اہلکار تعینات کئے.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button