قبائلی اضلاع

باجوڑ، چیک پوسٹ اور پودوں کو بچانے کی کوشش میں چوکیدار جل کر جاں بحق

باجوڑ کا چوکیدار ایف سی چیک پوسٹ اور پودوں کو آگ سے بچاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

مہمند ساگی سائیڈ سے باجوڑ کی حدود میں آج داخل ہونے والی آگ نے ناوگئی میں باباجی سر پہاڑی کے قریب مانڑے غر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔

جمعہ کے دن ناوگئی بابا جی پہاڑکے قریب مانڑے میں جب آگ لگ گئی تو وہاں پر محکمہ جنگلات کی جانب سے روزانہ دیہاڑی پر تعینات محمد دین نامی چوکیدار نے آگ پر قابو پانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ وہاں پر ایف سی پوسٹ کو بھی بچانے کی کوشش میں تھا کہ اس دوران آگ نے غریب محمد دین کو گھیر لیا۔

سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان نے  آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی اور آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے چوکیدار کی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندان کیساتھ ہر قسم تعاون کرنے کا اعلان کیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں ناکام ہوئے ہیں، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس اور سیکٹر کمانڈرنارتھ برگیڈیئر سے آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر منگوانے کا مطالبہ کرتے ہیں، اگر آگ بروقت نہیں بجھائی گئی تو پورے پہاڑ میں پھیلنے کا خدشہ ہے جس سے بڑے پیمانے پر پہاڑی جانور اور قیمتی درختوں کے جلنے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب عوامی حلقوں نے چوکیدار کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ غریب دیہاڑی دار چوکیدار کے خاندان کو امدادی پیکج دیا جائے کیونکہ مرحوم کے خاندان کا سارا انحصار ڈیلی ویجزپر تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button