خیبرپولیس پانچ خواتین کے مقدمات حل کرنے میں کامیاب
ضلع خیبر لنڈیکوتل پولیس سٹیشن میں رواں سال کے دوران 70 ایف آئی آر درج ہوئے جبکہ 5 سائلین خواتین نے بھی اپنے مسائل کی رپورٹ درج کی جن کے مسائل فوری طور پر حل کر دیئے گئے۔
قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے بعد ان علاقوں میں پولیس کا نظام رائج کر دیا گیا اور تمام قبائلی اضلاع میں پولیس سٹیشن قائم کر دئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل پولیس سٹیشن میں گزشتہ 18 مہینوں کے دوران 98ایف آئی آر درج ہوئے جبکہ اسی سال 2020 میں 70ایف آئی آر در درج ہوئے اور پہلی بار 5سے زیادہ خواتین نے اپنے فریاد اور مسائل کے حل کیلئے لنڈی کوتل پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کئے جس کو فوری طور پر حل کر دئے گئے ہیں.
گزشتہ ڈھائی سال کے دوران لنڈی کوتل پولیس سٹیشن میں سینکڑوں مسائل ڈی آرسی جرگہ کے زریعے خوش اسلوبی سے حل کر دئے گئے ہیں لنڈی کوتل پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے کے لئے پولیس کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان محرر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے مل رہے ہیں اور ان کو موجودہ پولیس اور عدالت کے نظام سے آگاہی بھی دے رہے ہیں جبکہ پولیس سٹیشن میں 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں.
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر باڑہ، تیراہ، جمرود، ملاگوری، شلمان اور لنڈی کوتل میں قائم پولیس سٹیشن کے قیام کے بعد عوام کو سستا انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کے مسائل جلد سے جلد حل ہوسکے اور ان کی مشکلات میں کمی آجائے گی جبکہ دوسری طرف لنڈ ی کوتل پولیس سٹیشن قائم کرنے کے بعد لنڈیکوتل میں قیدیوں کے لئے سب جیل کے قیام کے بعد اب نئی بلاک پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں جس کے لئے خطیر رقم منظور کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے بلاک میں خواتین قیدیوں کے لئے الگ بلاک بھی تعمیر کی جائے گی جبکہ خواتین قیدیوں پر ڈیوٹی کے لئے لیڈیز پولیس بھی تعینات کر دی جائے گی. انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خواہ ثناء اللہ عباسی کی طرف سے ضلع خیبر کی دیگر پولیس سٹیشن کی طر ح لنڈی کوتل پولیس سٹیشن میں پولیس جوانوں کو بہتر سروس فراہم کرنے کے لئے 2عدد جدید موبائل پک اپ گاڑیاں حوالے کر دی گئی ہیں جوکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تیار ہوتے ہیں اور پاک افغان شاہراہ پر گشت بھی کر رہے ہیں.
علاقے کے عوام نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خواہ ثناء اللہ عباسی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر ڈاکٹر محمد اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی طرح قبائلی اضلاع بالخصوص ضلع خیبر باڑہ جمرود اور لنڈی کوتل پولیس کو بھی ان کے برابر مراعات، تنخواہ میں اضافہ جدید اسلحہ، گاڑیاں اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے تاکہ پولیس کے جوان اپنی ڈیوٹیاں بہتر طریقے سے سرانجام دے سکے اور ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ سکے۔