قبائلی اضلاع

”بغیر ویزے کے افغانستان میں داخل ہونا منع ہے”

ضلع خیبر میں واقع پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے بغیر ویزہ افغانستان جانے والے پاکستانی مزدوروں کو افغان سیکورٹی فورسز نے واپس کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع خیبر طورخم بارڈر کے راستے بغیر ویزہ افغانستان جانے والے سینکڑوں پاکستان کے مزدوروں کو افغان سیکورٹی حکام نے واپس کر دیا۔

طورخم بارڈر پر کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ افغانستان کے سیکورٹی فورسز حکام نے کہا کہ افغانستان میں داخل ہونے پر ویزہ لازمی ہے اس لئے بغیر ویزہ کی اجازت نہیں ہے جس کے باعث تمام مزدوروں کو واپس کر دیا گیا۔

اس حوالے سے سے سرکاری حکام اور مزدور یونین کے مشران کا موقف سامنے نہ آ سکا جبکہ نادرہ ذرائع نے مزدوروں کو واپس کرنے کی تصدیق کر دی۔

خیال رہے کہ مزدوروں کے احتجاج پر حال ہی میں پاک افغان سرحد طورخم سمیت خیبر پختونخوا کی افغانستان کے ساتھ تمام سرحدات کو کھول دیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سات ماہ کی بندش کے بعد کھلنے والا طورخم بارڈر منگل، بدھ، جمعرات اور ہفتہ کے دن کھلا رہے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button