قبائلی اضلاع

گانے بجائیں گے تو نکاح نہیں پڑھائیں گے۔ جمرود کے علماء کا اعلان

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں تین مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے شادی بیاہ میں موسیقی کے پروگرام کرنے پر نکاح پڑھانے سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جمرود کے علاقے غنڈی میں محفل قرات کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تین مختلف مکاتب فکر بریلوی، دیوبندی (جمیعت علمائے اسلام ف) اور توحید اشاعت والسنہ کے علماء کرام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

شادی بیاہ کے موقع پر موسیقی کا اہتمام ایک قبائلی روایت

”عرصے بعد موسیقی کے اہتمام پر اہل علاقہ کافی خوش ہیں”

تقریب میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی کہ ایسے دلہے دلہن کا نکاح ہم نہیں پڑھائیں گے گے جس کی شادی میں موسیقی یا پھر خواجہ سراؤں کا پروگرام ہو۔

تقریب میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ تین مختلف مکاتب فکر کے علماء نے اعلان کر دیا کہ جس کی شادی میں موسیقی و دوسرے غیر شرعی پروگرامات کا انعقاد ہوا ہم ان کا نکاح نہیں پڑھائیں گے۔

علماء کرام نے عوام سے شادی بیاہ کے موقع پر محفل موسیقی کے بجائے محفل قرآن و حمد کے انعقاد کی اپیل کر دی۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال مارچ میں بھی جمرود میں خواجہ سراؤں کے پروگرام پر پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم یہ اقدام مقامی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button