جنوبی وزیرستان، نامعلوم بھتہ خوروں کی فائرنگ سے کیپٹن عبداللہ شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں نامعلوم بھتہ خوروں اور فورسز کے مابین جھڑپ کے دوران کپٹن عبداللہ جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بھتہ خور مقامی شخص سے 6 لاکھ روپے بھتہ مانگنے آئے تھے فورسز کو اطلاع ملی تو مقامی شخص  کی مدد کے لئے جیسے ہی پہنچےب ھتہ خوروں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کیپٹن عبداللہ جاں بحق ہو گئے، ان کا تعلق کوہاٹ سے بتایا جا رہا ہے۔

اسی طرح سنٹرل اورکزئی کے علاقہ حسن زئی درہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے میڈیکل ٹیکنیشن موسم خان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت میں پشاور منتقیل کر دیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب لکی مروت کے علاقے زنگی خیل کے قریب کھیتوں سے نامعلوم لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت عبدالسلام کے نام سے ہو گئی ہے۔

لکی مروت پولیس کے مطابق مقتول عبدالسلام ٹیکسی ڈرائیور تھا اور محلہ خوائیدادخیل لکی سے تعلق تھا جسے  گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ مقتول کی گاڑی پرانی منڈی مویشیاں لکی شہر سے برآمد کی گئی، گاڑی کے اندر بھی خون کے نشانات موجود ہیں۔

 

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button