قبائلی اضلاع
شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان جاں بحق
شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔ شہدا ہونے والوں میں حوالدار تاجبر علی اور سپاہی راشد شامل ہیں۔
خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ کچھ عرصے سے فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 13 ستمبر کو دتہ خیل تحصیل میں بم دھماکہ میں ایک اہلکار جاں بحق 6 ستمبر کو میر علی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں آفیسر سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔