قبائلی اضلاع

لوئے شلمان میں پولیس تھانے کے خلاف احتجاج

ضلع خیبر کے علاقے لوئے شلمان کے مشران نے شلمان میں پولیس سٹیشن تھانہ کے قیام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی۔
لنڈی کوتل لوئے شلمان کے ملک میر علی شاہ، ملک یار بادشاہ، ملک باحسن حاجی کمال اور دیگر مشران نے سروبی چیک پوسٹ کی طرف کالے جھنڈے اٹھاکر احتجاجی مارچ کیا اور وہاں پولیس تھانہ نامنظور کے نعرے لگائے۔

لوئے شلمان مشران نے احتجاج کے موقع پر کہا کہ حکومت ہمیں ترقی اور سہولیات اگر نہیں دے سکتی تو ہمیں پولیس کے تھانے منظور نہیں، انہوں نے کہا کہ شلمان میں مکمل امن قائم ہیں اور یہاں پر پہلے سے سابق خاصہ دار فورس، پولیس کے چوکیاں موجود ہیں اس لئے یہاں پر تھانہ قائم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مشران نے کہا کہ حکومت شلمان میں تھانہ کے قیام کی بجائے عوام کو دیگر سہولیات فراہم کریں ,لوئے شلمان کے مشران نے احتجاج کے موقع پر کہا کہ شلمان میں پولیس تھانے کا افتتاح کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ بعد میں مشران  امن طریقے سے منتشر ہوگئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button