ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر محمد اقبال
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ ضلع خیبر لنڈیکوتل پاک افغان شاہراہ پر ٹرانسپورٹروں کو بے جا تنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ آج پاک افغانن شاہرہ پر افغان ترانسپورٹرس نے ہائی وے ٹریفک پولیس کے خلاف جبکہ مقامی ڈرائیوروں نے بھی گاڑیوں کو باری کے بغیر چھوڑنے کے خلاف احتجاج اور مظاہرہ کیا ہے۔
اس حوالے سے رابطے پر ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ لنڈی کوتل پاک افغان شاہراہ پر ٹرانسپورٹروں کو بے جا تنگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پاک افغان شاہراہ پر کسٹم حکام ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینر بغیر نمبر نکالتے ہیں اس میں پولیس کا کوئی عمل دخل نہیں، پاک افغان شاہراہ پر کسٹم حکام کو 80 فیصد ٹرانزٹ کنٹینر اور 20 فیسد ایکسپورٹ گاڑیوں کو نکالنے اور کلئیرنس کا آرڈر مل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں باڑہ سے لے کر طورخم بارڈر تک ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک اہلکار مال بردار گاڑیوں کو خلاف ورزی پر چالان پرچہ دے رہے ہیں۔
ڈی پی او خیبر نے کہا کہ اگر کسی ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں کو ٹریفک پولیس یا دیگر اہلکار بے جا تنگ کرتے ہیں یا کوئی شکایت ہو تو ہمارے ایس ایچ او کے ساتھ یا ہمارے ساتھ رابطہ کریں۔