قبائلی اضلاع

ضلع کرم، دو ماہ کے دوران ایف سی کا تیسرا اہلکار قتل

ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے ایف سی اہلکار غلام حسین کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا، قبائلی عمائدین نے دو ماہ میں طوری قبائل کے تین اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے بدامنی پھیلانے کی سازش قرار دیدیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سات ستمبر کو ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے ایف سی اہلکار غلام حسین ٹل سے پاراچنار جاتے ہوئے راستے سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہو گئے تھے، ٹل کے قریب علاقہ تور غر سے اہلکار کی مسخ شدہ لاش بر آمد ہوئی، بعدازاں شہید اہلکار کو آبائی علاقے غربینہ میں سپر خاک کیا گیا۔

طوری بنگش قبائل کے راہنماوں حاجی سردار حسین اور حاجی عابد حسین نے غلام حسین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 2ماہ میں تین ایف سی اہلکاروں کا قتل افسوس کی بات ہے، اس سے قبل ضلع مہمند میں ایف سی اہلکار نور حسین اور صدہ میں صوبیدار ذینت حسین کو قتل کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسے واقعات کے سدباب کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

راہنماؤں نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے اور قیام امن کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button