قبائلی اضلاع

طورخم کسٹم سٹیشن کو 8 ملین فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے طورخم کسٹم سٹیشن کو 8 ملین فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے طورخم سرحد پر تجارت کو مزید وسعت دینے اور کسٹم سٹیشن کا معیار مزید بہتر بنانے کے لیے طورخم کسٹم اسٹیشن کو 8 ملین فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ خزانہ نے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی ہے۔ سمری کے مطابق طورخم سرحد پر امپورٹ اور ایکسپورٹ کی مد میں ریکارڈ ریونیو حاصل کیا گیا ہے۔ کاروبار کو ہفتے میں 24 گھنٹے جاری رکھنے کے لیے کسٹم سٹیشن کا معیار بہتر بنانا ناگزیر ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست 2019 کو  طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

طورخم کے 24 گھنٹے فعال رہنے والے نئے ٹرمینل کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے پاکستان افغانستان کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا اور لوگوں کی قسمت بدلے گی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے وسطیٰ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران یہ دیکھا کہ ان میں سے کئی ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت کے خواہشمند ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ دعا ہے افغانستان میں امن قائم ہو، افغانستان میں امن سے خطہ ترقی کرے گا، امن سے پشاور تجارت کا حب بن جائیگا، طورخم بارڈر سسٹم سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button