”ذاتی زمین پر سڑک کی تعمیر سراسر ظلم ہے”
ملاگوری پائندی للمہ کے عوام نے سڑک کی زبردستی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
ٹی این این کے ساتھ گفتگو میں اس حوالے سے پائندی للمہ، عزیز آباد کے رہائشیوں حاجی لقمان شاہ، سیال جان، جان وزیر، شاہد خان و دیگر نے بتایا کہ ان کی ذاتی زمین پر زبردستی اور ناجائز طریقے سے سڑک تعمیر کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کئی ایکڑ زمین پر انہیں معاوضہ دیئے بغیر زبردستی قبضہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں لاکھو ں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
اہل علاقہ نے کہا کہ ان کی زمین پر ان سے پوچھے بغیر سڑک گزر رہی ہے جو کہ سراسر ظلم و جبر ہے۔
انہوں نے وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور نورالحق قادری، ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر، سی اینڈ ڈبلیو حکام و دیگر سے مطالبہ کیا کہ ان کی حالت پر رحم کیا جائے اور انہیں اراضی کا معاوضہ دیا جائے۔