قبائلی اضلاع
اورکزئی: کوئلے کی کان میں دھماکے سے ایک کان کن جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث 1 کان کن جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، حادثے میں ایک مزدور تاحال لاپتہ ہے۔
ضلع اورکزئی میں الحسینی کول مائن نمبر 8 میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا جس کے فوراً بعد ریسکیو عملے نے آپریشن کا آغاز کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کول مائن میں دھماکے سے 12 مزدور پھنس گئے تھے، پھنسے افراد میں ایک کی لاش اور دس زخمیوں کو نکال لیا گیا، جبکہ ایک لاپتہ مزدور کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ لاپتہ مزدور کو تلاش کررہے ہیں، امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کی موت ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ کوئلے کی کان میں دھماکہ نیا حادثہ نہیں اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات پیش آچکے ہیں۔