قبائلی اضلاع

بجلی کی غیراعلانیہ و طویل لوڈشیڈنگ، خیبر اور شمالی وزیرستان میں مظاہرے

ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اس کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

آج قبائلی ضلع خیبر کے علاقے ملاگوری میں عوام نے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ماربل چوک کے قریب احتجاج کیا، اس موقع پر مظاہرین نے سڑکے کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔

بعدازاں مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے لئے وفاقی وزیر کا نمائندہ حاجی خان میر اور ماربل چوک کے حوالدار گل فراز احتجاج کی جگہ پہنچے اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ نماز جمعہ سے قبل بجلی بحال کر دی جائے گی جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں بھی ہسپتال کی فعالیت کے حق میں جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ”پیس فول مشال وزیرستان” کی جانب سے ایک پرامن اختجاج کیا گیا جس میں لوگوں کی کچیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ رزمک ڈویژن میں ہسپتال کا موجود نظام نہ ہونے کے برابر ہے، رزمک میں بجلی کی نظام درہم برہم ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید قسم کے مسائل کا سامنا ہے۔

مظاہرین سے اپنے خطاب میں یحیٰی خان نے واضح کیا کہ اگر ہسپتال کو فعال اور بجلی کو بحال نہیں کیا گیا تو وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے، ”رزمک کے عوام حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل کو حل کیا جائے۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button