قبائلی اضلاع
میری ملکیتی اراضی کو فروخت کرنے کی کوشش روکی جائے، ممتاز علی
ضلع کرم کے علاقہ صدہ کے رہائشی ممتاز علی بنگش نے کہا کہ ان کی ملکیتی اراضی کو بعض عناصر فراڈ اور دھوکے سے لوگوں پر فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں, پولیس اور ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لیں۔
پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع کرم کے علاقہ صدہ سے تعلق رکھنے والے قبائلی باشندے ممتاز علی بنگش نے کہا کہ صدہ بازار میں پانچ مقامات پر انتقال اراضی ہے اور انتقال ان کے نام ہے 2013 سے عزیز الرحمان، حبیب خان، گل رحمان پسران سیلمان کے ساتھ عدالت میں کیس چل رہا تھا جوکہ سترہ فروری 2020 میں میرے حق فیصلہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود مذکورہ افراد فراڈ اور دھوکے سے میری اراضی کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں.
ممتاز بنگش نے پولیس فورسز اور ضلعی انتظامیہ سی اپیل کی ہی کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور لوگ میری انتقال اراضی کو خریدنے سے گریز کریں۔