قبائلی اضلاع

باجوڑ میں درختوں کی کٹائی پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق

باجوڑ میں شجر کی کٹائی پر جھگڑا ہوا، فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

باجوڑ پولیس کے مطابق ضلع باجوڑ کی تحصیل اتمان خیل علاقہ کولالہ میں دو فریقوں فریق اول سلیم ولد سردار اور فریق دوئم عثمان ولد نیک شاہ کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چلا آ رہا ہے، اتوار کے دن درختوں کی کٹائی پر جھگڑا ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں فریق دوم عثمان سے 12 سالہ بچہ زبیر ولد داؤد جاں بحق جبکہ مسمیٰ عثمان ولد نیک شاہ زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چلا آ رہا ہے جس کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی کو علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا، وقوعہ کے بعد باجوڑ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button