‘قبائلی علاقوں میں اقلیتی برادری کو عبادت گاہوں کی کھلی آزادی ہے’
اقلیتی برادری کے عالمی دن کے موقع پر معاون خصوصی وزیراعلی برائے اقلیتی برادری وزیر ذادہ، اقلیتی ایم پی اے ویلسن وزیر اور ممبرصوبائی اسمبلی شفیق آفریدی نے تحصیل باڑہ کے علاقے کلنگہ اکاخیل میں واقع شمشان گھاٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر باڑہ خالد خان، تحصیلدار غنچہ گل، پی ٹی ائی کے سابقہ اُمیدوار زبیر آفریدی اور تاجران باڑہ چیئرمین سید آیاز وزیر اور دیگر مشران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر زادہ نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اقلیتوں کی حفاظت اور ان کے حقوق کا زندہ ثبوت یہ ہے کہ 15 سال پرانے شمشان گھاٹ ابھی تک محفوظ ہے اور وہاں رکھی گئی لکڑیاں اور دیگر سامان امانت پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کےلئے اقدامات کر رہے ہیں اور ان کےلئے وہاں پر رہائشی کالونی سمیت تمام سہولیات دی جائے گی۔
اس موقع پر ممبر صوبائی شفیق آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہو کہا کہ قبائل محب وطن ہے اور اقلیتی برادری قبائلی علاقوں میں اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتے ہیں، یہاں پر ان کے جائیداد ہے اور قبائلی علاقوں میں اقلیتی برادری کو عبادت گاہوں کی کھلی آزادی ہے۔
اس موقع پر اقلیتی برادری کے بابا جی گوپال سنگھ، پاپیندر سنگھ اور دیگر نے کہا کہ قبائلی عوام ہمارے ساتھ مکمل تعاون اور ہر مقام پر ساتھ دیتے ہیں جس پر ہم اقلیتی برادری یہاں خوشی سے زندگی گزار رہے ہیں۔ اس موقع پر شمشان گھاٹ میں وزیر زادہ نے پودا بھی لگایا۔