قبائلی اضلاع
اورکزئی، کرکٹ میچ پر عسکریت پسندوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی
اپر اورکزئی کے علاقہ دڑادڑ مامازئی چنے گراونڈ میں امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دہشت گردوں کی گولیوں کی نذر ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق میچ شروع ہوتے ہی اردگرد پہاڑوں سے کرکٹ گراؤنڈ پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی گئی جس سے میچ کے مہمان خصوصی جے یو آئی ف کے رہنماء قاسم گل، کوریج کیلئے گئے صحافی کھلاڑی اور تماشائی معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے۔
ڈی پی او نثار احمد خان کے مطابق پہاڑوں سے گولیوں کی بوچھاڑ کے بعد میچ کو ختم کر دیا گیا، فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں دہشت گرد موجود ہیں، اورکزئی سکاوٹس، فرنٹئیر کور اور اورکزئی پولیس دہشت گردوں کے خلاف جوائنٹ آپریشن کریں گی، ضلع اورکزئی میں ایک دہشت گرد اور شر پسند کو نہیں چھوڑا جائے گا۔