جنوبی وزیرستان، اراضی تنازعہ پر تصادم میں 3 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ میں 2 قبائل میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر مسلح تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تحصل تیارزہ کے گاؤں خیسورہ میں اراضی تنازع پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں راہ گیر شامل ہیں، 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دونوں گروپس نے سیز فائر کر دیا ہے۔

Show More

جواب دیں

Back to top button
Close