قبائلی اضلاع

ضلع خیبر، سپاہ اور اکاخیل کو ملانے والی سڑک کا باقاعدہ افتتاح

سیکٹر کمانڈر ایف سی بریگیڈئیر رانا شوکت حیات نے ضلع خیبر میں قبیلہ سپاہ اور اکاخیل کو ملانے والی سڑک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ لیفٹنیٹ کرنل ایف سی مناظر حسین منہاس، ملک حاجی ظاہر شاہ آفریدی، خدمت خلق کمیٹی کے صدر شیخ گل آفریدی، خان ولی آفریدی، ھارون خان آفریدی، شاہ میر خان اور ملک حاجی اصغر خان آفریدی بھی موجود تھے۔

قبیلہ سپاہ اور اکاخیل کو ملانے والے جھانسی پل اور روڈ عوام کے مطالبے پر کھولنے اور سڑک کی تعمیر پر مشران نے سیکٹر کمانڈر ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جھانسی پل کی بندش کی وجہ سے قبیلہ سپاہ اور قبیلہ اکاخیل کے عوام کے درمیان رابطہ ختم ہو چکا تھا اور عوام خوشی و غم کے موقع پر ایک دوسرے سے ملنے پیدل جانے پر مجبور تھے۔

ضلع خیبر، سپاہ اور اکاخیل کو ملانے والی سڑک کا باقاعدہ افتتاح

قبیلہ سپاہ اور قبیلہ اکاخیل کے مشران نے مشترکہ طور پر ایف سی کی جانب سے لگائی گئی مختلف کھلی کچہریوں میں اس پل اور روڈ کے کھولنے کے مطالبات پیش کیے تھے جس پر سیکٹر کمانڈر ایف سی شاہ کس بریگیڈئیر رانا شوکت حیات نے بذات خود موقع پر جا کر ان کے کھلنے کا اعلان کرتے ہوئے مذکورہ سڑک کی مرمت بھی کر ڈالی۔

اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نے علاقائی مشران اور نوجوانوں کی ترقیاتی سرگرمیوں میں تعاون اور دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز امن کے قیام کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں سے مکمل امن بحال ہو چکا ہے اور علاقے میں ترقیاتی سرگرمیاں تیز کرنے کیلئے ایف سی مستقبل میں بھی اسی قسم کے فلاحی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button