قبائلی اضلاع

لنڈی کوتل کے زمیندار کن مسائل سے دوچار ہیں؟

 

محراب آفریدی
ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل کے زمینداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ کاشت کیلئے ٹیوب ویلوں پر سولرائزیشن کی جائے تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو، زمینیں کاشت کے قابل ہیں جبکہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹیوب ویل سے پانی کی حصول میں مشکلات ہیں شمسی توانائی سے ان کا پانی کا مسلہ حل ہو سکتا ہے۔
مقامی کسان ظاہر شاہ سید عرب شاہ شاہ زیب کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سبزیاں بہتر طریقے سے کاشت کر رہے ہیں تاہم ان کیلئے بنیادی مسلہ پانی کا ہے انہوں نے بتایا کہ ان کے ڈگ ویل ہیں تاہم بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ پانی کی ضرورت کو پورا نہیں کر رہے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے ڈگ ویلوں پر سولرائزیشن کی جائے تاکہ ان کا مسلہ حل ہو سکے اور وہ اپنی پیداوار بڑھا سکے۔

واضح رہے کہ تحصیل لنڈی کوتل کے بازار ذخہ خیل کم اور کوئے شلمان کے علاوہ لنڈی کوتل کے بیشتر اضلاع میں تین سو پچاس کے قریب زمیندار اپنے زمینوں پر سبزیاں مکئی اور گندم کی کاشت کرتے ہیں لیکن انہیں خاطر خواہ سہولیات نہ دینے کی وجہ سے ان کی کاشت میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔

دوسری جانب لنڈی کوتل تحصیل کے محکمہ زراعت کے سینیئر اہلکار اور فیلڈ مانیٹر حاجی صابر خان آفریدی کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل میں محکمہ زراعت کا پہلی مرتبہ ورٹیکل فارمنگ کا تجربہ کامیاب رہا جس کی رو سے کسان اپنی کم زمین پر زیادہ اناج پیدا کرنے کے قابل ہو گئے ہیں لنڈی کوتل بازار میں اب ٹماٹر پیاز اور دیگر سبزیاں اپنی ہی زمین کی کاشت ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے لنڈی کوتل کے کسانوں کو بیج اور دیگر ضروری اشیاء مہیا کر رہے ہیں اور انکے مسائل کے حل کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button