قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں فورسز پر بم دھماکہ، ایک اہلکار جاں بحق

شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فورزسز کی گاڑی جمعہ کی شب معمول کی گشت پرتھی کہ اس دوران عیدک گاوں کے قریب بنوں میرانشاہ مین روڈ پر اس پرریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوگیا۔

بم حملے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سپاہی عمر ،لانس نائک غفار  اور نائک آصف شامل ہیں جبکہ منصور جاں بحق ہوگیا۔
زخمیوں کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button