قبائلی اضلاع

تیراہ: تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں معاوضوں کے چیکس تقسیم

ضلع خیبرکے تحصیل باڑہ کے دور افتادہ علاقہ تیراہ میں دہشت گردی سے متاثرہ ایک سو چھتیس تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں معاوضوں کے چیک تقسیم کردئیے گئے۔ مکمل تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں چار چار لاکھ اور جزوی نقصانات والے مکانات کے مالکان میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے معاوضوں کے چیک تقسیم کئے گئے۔

اس سلسلے میں تیراہ میدان باغ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے سیفران و رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی، ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر، 105 بریگیڈ کے بریگیڈیئر عرفان رفی، بریگیڈیئر وقاص، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ریلیف نوید اکبر، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر باڑہ خالد خان، تحصیل دار تیراہ داؤد آفریدی کے علاؤہ فورسز کے افسران قبائلی مشران اور متاثرہ مکان مالکان نے شرکت کی۔

اس موقع پر قبیلہ شلوبر کے 15 متاثرہ جن میں چودہ مکمل اور ایک جزوی نقصان پہنچنے اور قبیلہ بر قمبر خیل کے ایک سو اکیس متاثرہ مکان مالکان جن میں ننانوے مکمل اور بائیسں جزوی نقصان والے مکان مالکان میں چیک تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی اور ذپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ مکانات کے سروے کو کورونا وائرس کے باعث معطل کیا گیا اور جلد ہی دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث متاثرہ مکانات کے معاوضے میں دیر ہوئی ہے اور جیسے ہی حالات سازگار ہوئے تو معاوضوں کے چیک جاری کردیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے مکمل ہونے والے دیگر سرویز کے چیک بھی جلد جاری کرکے مالکان تک پہنچا دئے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button