قبائلی اضلاع

لنڈیکوتل کی مسجد قباء میں 12 سال بعد نماز جمعہ ادا

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل کی مسجد قباء میں 12 سال بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔

خیبر سیاسی اتحاد کے صدر و جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنماء مفتی محمد اعجاز شنواری نے نماز جمعہ کی امامت کی، مذکورہ مسجد کو 13 ستمبر 2008 کو سیکیورٹی فورسز اور مسجد انتظامیہ کے درمیان کچھ اختلافات اور معاہدہ کی خلاف ورزی کی وجہ سے مذکورہ مسجد کو بند کر دیا گیا تھا۔

مقامی علماء کرام، سیاسی رہنماؤں کی کوششوں سے آج یہ مسجد عدالتی فیصلہ کے بعد کھول دی گئی ہے۔

قبل ازیں مفتی محمد اعجاز شینواری نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ مساجد کو آباد کرنے، کھولنے سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتاہے، مساجد میں عبادت کرنے سے لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمتیں نازل ہوتی ہیں، ہمیں مساجد آباد کرنا چاہئیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے ہم محروم نہ ہوں، مسجد قباء میں بچوں کی اچھی طرح علمی اور اخلاقی تربیت کی جائے گی۔

خطبہ کے بعد ملکی سلامتی، ملک میں امن و امان اور ترقی اور امت مسلہ کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

12 سال بعد مذکورہ مسجد میں سیاسی رہنماؤں حاجی مقتدر شاہ آفریدی، شاہ حسین شینواری، عبدالرازق شینواری کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ کی جامع مسجد چھ سال بعد نمازیوں کیلئے واپس کھول دی گئی تھی۔

ٹی این این کی رپورٹ کے مطابق 2013 میں شدت پسندوں کی جانب سے تیراہ کے مرکزی علاقے میدان میں واقع جامع مسجد کو نقصان پہنچایا گیا تھا جبکہ درایں اثناء مقامی لوگوں کی نقل مکانی کے باعث مسجد مکمل طور پر ویران ہو گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button