ضلع خیبر میں پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر پر بم حملہ
قبائلی ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ میں پاکستان تحریک انصآف کے مقامی رہنما زبیر آفریدی کے گھر پر نامعلوم افراد نے بم حملہ کردیا ہے تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شلوبر قمبر آباد میں زبیر افریدی کے گھر کے عقب میں واقع حجرے کی دیوار کے ساتھ نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کئے تھا جس کے پھٹنے سے حجرے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے زبیر افریدی نے کہا کہ اس سے پہلے پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں بھی ان کے رہائش گاہ اور رینگ روڈ پر بارگین سنٹر پر بھی اس قسم کے حملے ہوچکے ہیں جس کے باوجود ڈی پی او نے ان سے سکیورتی واپس لے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان کی جان کو خطرے کے پیش نظر سکیورٹی دی تھی جبکہ اب ایسی صورتحال میں سکیورٹی واپس لینا ظلم ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ سے پاکستان تحریک انصآف کے رکن قومی اسمبلی گل داد خان کے گھر پر بھی نامعلوم افراد نے راکٹ حملہ کیا تھا جس میں بھی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا