جنوبی وزیرستان کے عرفان محسود نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے برطانیہ کے ٹاپ ریکارڈ ہولڈر پیڈی ڈوئیل کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
عرفان محسود نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 64 جمپنگ جیکس کرکے پیڈی ڈوئیل کا 58 جمپنگ جیکس کا ریکارڈ توڑ دیا۔
یاد رہے پیڈی ڈوئیل کو ورلڈ فٹسٹ مین کا لقب ملا ہے۔ اسی طرح عرفان محسود کے ٹوٹل 32 گینیز ورلڈ ریکارڈاپروڈ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کرکٹ دیگر کھیلوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے
خیال رہے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے رواں برس جون کے مہینے میں زیادہ پش اپس لگانے کا امریکی شہری کا ورلڈ ریکارڈ توڑا تھا۔ عالمی ریکارڈ توڑنے والے جنوبی وزیرستان کے عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 60 پش اپس لگائے۔
عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 60 پش اپس لگا کر امریکی شہری ہولڈر رون کوپر کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے ایک منٹ میں 40 پونڈ وزن کے ساتھ 53 پش اپس لگائے تھے۔
خیال رہے کہ عرفان محسود متعدد بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور مزید ریکارڈز بنا کر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔