جنوبی وزیرستان: 30سال بعد پاکستان بیت المال کے دفترکا افتتاح
انضمام کے ثمرات آنا شروع ہوگئے،30سال بعد جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹروانا میں پاکستان بیت المال کے دفتر کا افتتاح کردیاگیا.
پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباسی نے افتتاحی تقریب میں میڈیاسے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پہلی بار ضلعی ہیڈکوارٹر وانا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بیت المال افس کا افتتاح کردیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ دو دستکاری سنٹرز قائم کرنے کا اعلان کرتاہوں جس میں ایک سنٹروانا جبکہ دوسرا علاقہ مکین میں قائم کرینگے جس میں بچیوں کو سلائی ودیگر کمپیوٹرزوغیرہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان کے غریب و یتیم بچوں کو پاکستان بیت المال کی جانب سے مفت تعلیم دی بھی جائیگی،افتتاحی تقریب میں قبائلی زعماء سمیت ڈاکٹرز ودیگر مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور ایم ڈی عون عباسی بپی کو قبائلی روائتی پگڑی پہنائی گئی۔
اس موقع پر ملک رحمت اللہ وزیر نے قوم احمدزئی وزیرکی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی طرف وانا میں بیت المال افس کا قائم نیک شگون ہے۔آخرمیں عون عباسی نے 50معزور اور غریب افراد میں 20/20 ہزار کے چیک اور ویل چیئر تقسیم کردیے اور مزید بھی غریبوں لوگوں کی بنیادی ضروریات بیت المال کی جانب سے پوری کی جائیں گی۔