دتہ خیل قبیلے کے عمائدین کا وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان
شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے قبیلے کے لوگ نقصانات کے ازالے کیلئے میدان میں آگئے آپریشن ضرب عضب میں ہونے والے نقصانات کے معاوضے نہیں دئیے گئے تو وزیر اعظم ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
اس سلسلے میں منعقدہ جرگے سے چیف آف شمالی وزیرستان ملک شاہ نواز خان وزیر,پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی رہنما و مرحوم ملک غلام خان وزیر کے فرزند ملک رحمت اللہ وزیر, حاجی گل ,ملک اصل میر,ملک نورخان,ملک شروف خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے قبیلے کے لوگوں کے نقصانات ہوئے ہیں۔
گھر ,دکانات اور مارکیٹیں مسمار ہوچکی ہیں جن کے ازالے کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے کیونکہ دیگر وزیرستانیوں کو نقصانات کے معاوضے مل گئے مگر واحد تحصیل دتہ خیل کے قبیلے کے لوگ ہیں جن کو معاوضے نہیں دیئے گئے ہیں دس ہزار سے زائد دکانات مسمار ہوچکی ہیں۔
اُنہوں نے حکومت کو دھمکی دی کہ جب تک نقصانات کے معاوضے نہیں دئیے جاتے تو اس وقت تک احتجاجی تحریک کاسلسلہ جاری رہے گا اور اگر اس پر کچھ نہیں ہوا وزیر اعظم ہائوس کے سامنے دھرنا دینے سے گریز نہیں کریں گے۔