خیبر پختونخواعوام کی آوازکھیل

کیا افغانستان کرکٹ ٹیم پاکستان میں کھیلے گی؟

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رحمن اللّٰہ گرباز اور محمد نبی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہیں اور اس حوالے سے جھوٹی خبروں کی تفصیلات واضح نہیں ہیں۔ دونوں کھلاڑی فی الحال کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 میں مختلف ٹیموں کے لئے کھیل رہے ہیں۔

محمد نبی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایسی خبروں کی طرف توجہ نہ دینے کی نصیحت کی ہے۔ اس کے علاوہ، رحمن اللّٰہ گرباز نے کہا کہ انہیں پاکستانی شائقین کی طرف سے بھرپور محبت ملی ہے اور انہوں نے پی ایس ایل میں بھی شرکت کی ہے، لہذا وہ پاکستان جا کر کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ 2025 میں چیمپئن ٹرافی کی میزبانی پاکستان کریں گا اور یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھی کہ افغانستان ٹیم پاکستان میں نہیں کھیلے گی مگر افغانی کھلاڑیوں نے اس بات کی تردید کر دی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button