لائف سٹائلکھیل

پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

 

ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کو شکست دینے کے بعد نہ صرف صرف آسٹریلیا خود فائنل میں پہنچ گیا بلکہ پاکستانی شائقین کی اُمیدیں بھی زندہ رکھیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 292 رنز کا ہدف 47 ویں اوورمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر پُورا کرلیا۔

فائنل 4 میں 3 ٹیمیں بھارت، ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا جگہ بنا چکی ہیں۔ چوتھی خوش قسمت ٹیم کون ہوگی؟ اس بات کا فیصلہ ہونے کیلئے نیوزی لینڈ ،پاکستان اور افغانستان کے آخری میچز انتہائی اہم ہیں کیونکہ اب مقابلہ انتہائی سخت ہوچکا ہے۔

نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان 8، 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن پرہیں اور تینوں کا ہی آخری ایک ایک میچ باقی ہے. بالفرض اگر تینوں ٹیمیں ان میچز میں کامیابی حاصل کرلیتی ہیں تو 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

فائنل 4 مرحلے تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کا آخری ٹاکرا انگلینڈ کے ساتھ ہفتہ 11 نومبر کو ہوگا۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا میچ کل 9 نومبر جبکہ جنوبی افریقہ کے ساتھ افغانستان کا آخری میچ جمعہ 10 نومبر کو ہوگا۔

گرین شرٹس یہ میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے بعد کھیلیں گے۔ اگر سری لنکا نیوزی لینڈ کو اور جنوبی افریقہ افغانستان کی ٹیموں کو پچھاڑ دے تو پاکستان انگلش ٹیم کے خلاف فتح حاصل کر کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

اگر نیوزی لینڈ اور افغانستان بھی آخری میچ میں کامیاب ہوئے تو پھر بھارت، ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کے علاوہ چوتھی سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پرہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button