کھیل

ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا اہم میچ آج جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا

 

ورلڈ کپ میں پاکستان کا چھٹا مقابلہ آج ہوگا۔ پاکستان اپنا اہم میچ آج جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو زندہ رکھنے کیلئے پاکستان کو میچ جیتنا ضروری ہوگا، لیکن میچ سے پہلے ٹیم کو دھچکا لگ چکا ہے کیونکہ فاسٹ بولر حسن علی بخار میں مبتلا ہونے کے باعث میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ میگا ایونٹ کے اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم نے چنئی میں پریکٹس کی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پربھارت 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، جنوبی افریقا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے، آسٹریلیا چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور سری لنکا پانچویں جبکہ پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

میگا ایونٹ میں پاکستان نے ابھی تک 5 میچز کھیلے ہیں جس میں دو جیتے جبکہ تین میں اس ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب جنوبی افریقا نے بھی 5 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 4 جیتے اور ایک ہارا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button